Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

استعفیٰ طلب کیے جانے کی خبروں پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا موقف بھی آگیا

لاہور.. استعفیٰ طلب کیے جانے کی خبروں پر  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔

ہم نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے  وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے متنازعہ بیان پر وضاحت طلب کی۔فیاض الحسن چوہان نے  کہا کہ میں نے اپنے متنازعہ بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت کر دی ہے ، کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا ، استعفیٰ طلب کیے جانے کی خبریں غلط ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل نے ایوان وزیراعلیٰ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ طلب کیا ہے جو وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا جائے گا اور اس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More