Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سی این این کو انٹرویو ، پاک بھارت کشیدگی پر کیا بات چیت کی ؟ آپ بھی جانئے

اسلام آباد.. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سی این این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے لیکن جنب کا خطرہ موجود ہے ، بھارت نے جارحیت کی جس کا ہم نے جواب دیا اور بھارتی جارحیت کے باعث دونوں ملک جنگ کے قریب تھے ، بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کرتا ہے ، بال بھارت کی کورٹ میں ہے ، بھارتی جارحیت کاعلاقائی امن پراچھااثرنہیں پڑےگا، پاکستان نے بھارتی فضائی حدودکی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آ ر کا کہناتھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، کشمیریوں پر مظالم جاری رہے تو ردعمل بھی آئے گا ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، بھارت کشمیری نوجوان کو پیلٹ گن سے اندھا کر رہاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ الزامات سے بہتر ہے کہ بھارت پہلے اپنا گھر درست کرے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم میرا بیان نہیں ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ خطے میں کشمیر بنیادی تنازع ہے اور امن کیلئے اس مسئلے کا حل ضروری ہے ، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر توجہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہاہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More