Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

5G انٹرنیٹ صارفین کے لئے کب متعارف کروایا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

لندن.. موبائل فون صارفین کو 5جی کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اب ان کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔میل آن لائن کے مطابق 5جی سروس اسی سال متعارف کروائی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رواں سال صارفین کا تیز ترین 5جی سروس کا انتظار تو ختم ہو جائے گا تاہم اس سے ان کی جیب پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا کیونکہ فائیو جی سروس موجودہ تھری جی اور فور جی سے بہت مہنگی ہو گی اور انہیں 5جی کو سپورٹ کرنے والے موبائل فونز خریدنے کے لیے بھی 2ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 66ہزار روپے)تک کی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 5جی کنکشنز کی نیلامی بھی ہو گئی ہے اور ملک کے بڑے موبائل آپریٹرز نے 1ارب 40کروڑ پاﺅنڈ کی خطیر رقم بھی ادا کر دی ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کو یہ تیز تر سروس مہیا کر سکیں۔ ان آپریٹرز میں ووڈا فون، او 2، تھری اور ای ای شامل ہیں۔ ای ای کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی بہت جلد لندن، کارڈف، ایڈنبرا، بیلفاسٹ، برمنگھم اور مانچسٹر میں فائیو جیسی سروس شروع کرنے والی ہے اور رواں سال کے اختتام تک اپنی سروس کا دائرہ مزید 10شہروں تک پھیلادے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More