Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس،کوئی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سےنہیں روک سکتے: جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی –  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس دوران پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن ، استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا بھر پور دفاع کیا جائے گا ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سراہا اور کہا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ کور کمانڈرکانفرنس کے دوران پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جاری ہے ، بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More