Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کون سے 2 معروف بلے باز اور اہم ترین باﺅلر باہر ہو گئے؟ جان کر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی خوش ہو جائیں

کینبرا:آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق معروف ترین باﺅلر مچل سٹارک اور بال ٹمپرنگ میں سزا کاٹنے والے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کورے، پیٹ کومنز، جیسن بیرینڈورف، نتھن کولٹر نیل، پیٹر ہینڈزکومب، عثمان خواجہ، نتھن لیون، شاﺅن مارش، گلین میکس ویل، جھئے رچرڈسن، کین رچرڈسن، مارکوس سٹوئنس، ایشٹن ٹرنر اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

مچل سٹارک ایک مہینہ قبل سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ ورلڈکپ کیلئے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں جس میں تین مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اور مچل سٹارک ورلڈکپ میں آسٹریلین کے اہم ترین باﺅلر ثابت ہو سکتے ہیں۔

سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر سیریز کے آخری دو میچوں سے قبل یعنی 28 مارچ کو اپنی سزا پوری کر لیں گے جبکہ پاکستان کیخلاف چوتھا میچ 28 مارچ اور پانچواں میچ 31 مارچ کو کھیلا جانا ہے اور وہ ٹیم کا حصہ ہونے کے اہل ہوں گے مگر اس کے باوجود انہیں نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More