Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

” بھارت سرپرائز حملے پر پاکستان کا مذاق اڑا رہاتھا لیکن اب لگتا ہے کہ حملہ ناکام تھا “ بین الاقوامی نیوز سائٹ نے مودی کو مزید شرمندہ کر دیا

ممبئی.. بین الاقوامی نیوز سائٹ ’’ بزنس انسائڈر ‘‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت رات کے اندھیرے میں کی جانے والی سٹرائیک پر پاکستان کا مذاق اڑا رہا تھا اور جشن منا رہا تھا لیکن بھارت اس کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور دوسری جانب نئے سامنے آنے والے شواہد کے مطابق پاکستان کا موقف درست ثابت ہوتا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ ” بزنس انسائڈر “ نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ بھارتی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ کے علاقے میں بم گرا کر فرار ہو گئے تاہم اس کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کی حدود میں کالعدم تنظیم کے کیمپ پر حملہ کیا اور 300 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ اس کیمپ کی عمارت پر دو ہزار کلو بم گرایا گیا۔ بھارتیوں سیکیورٹی فورسز کا یہ اعلان سن کر جشن منانا شروع کر دیااور پاکستانیوں کا مذاق بنانا شروع کر دیا ۔

بزنس انسائڈر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اس حملے کی تردید کی اور کسی قسم کا بھی جانی نقصان ہونے سے متعلق بھارتی دعوﺅں کو مسترد کیا تاہم نئے سامنے آنے والے شواہد یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کا موقف درست ہے اور بھارت کسی بھی چیز کو نشانہ بنانے میں ناکام رہاہے ۔” پلینٹ لیبز“ (Planet Labs)کی جانب سے جاری کردہ تصاویر جو کہ 72 سینٹی میٹر قریب تک صورتحال واضح کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہاں دہشتگردوں کا ایسا کوئی کیمپ نہیں جس کو ایک زرہ برابر بھی نقصان پہنچا ہو۔

بزنس انسائڈر نے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد سے گفتگو کی تاہم کوئی بھی ایسا ثبوت سامنے نہیں آ سکا جو کہ بھارت کے اس دعوے کی تصدیق کرے کہ اس سٹرائیک میں کسی کی موت یا کوئی زخمی ہواہے ۔

بھارتی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں سٹرائیک کے دوران دو ہزار کلو اسرائیلی ساختہ ” سپائس 2000 “ بم گرایا تاہم اس بھارتی دعوے پر جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم ’ سٹریٹ فار“ کے دفاعی تجزیہ کار ” عمر لامرانی“ کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ یہ بم اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنائے اور اتنا کم نقصان کرے ۔پاکستان نے متعلقہ علاقے میں بننے والے گڑھے دکھائے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر بھارتی بم سے بنے ہیں تاہم وجہ جو بھی تھی بھارت ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ طیارے بھارتی فضائیہ میں اہمیت رکھتے ہیں اور عمومی طور پر اس طرح کے جہازوں کیلئے ملک اپنے بہترین پائلٹس کا انتخاب کرتے ہیں اور مجھے لگتاہے کہ وہ اپنے بہترین ہتھیاروں کے ساتھ جارہے تھے لیکن میں چونکا کہ پھر وہ ناکام کیسے ہو گئے ؟، یہ سیدھا سیدھا پائلٹ کی غلطی ہے جو کہ دراصل بھارتی فضائیہ کی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے ۔

حملے کے بعد لڑائی جارہی رہی اور پھر بھارت کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنا ایک مگ طیارہ گنوانا پڑا اور پاکستان نے ان کا ایک پائلٹ بھی پکڑ لیا جو کہ بعد میں رہا کر دیا گیا ۔لیکن اس کے باوجود بھی بھارت نے غیر مصدقہ کامیابیوں کا دعویٰ کر دیا، بھارت نے کہا کہ ہم نے بھی پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے لیکن اب تک ثبوت دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔بزنس انسائڈ نے اپنے آرٹیکل کے آخرمیں دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ناکام سٹرائیک پرشرمندگی کو قبول کرلینا چاہیے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More