Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احمد شہزاد نے سچن ٹنڈولکر کے مشورے پر عمل شروع کردیا

دبئی :بلے باز احمد شہزاد قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر امید ہو گئے ،ان کا کہنا ہے کہ ادھر ادھر کی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا ،کرکٹ،عام زندگی ،ڈسپلن اور فٹنس میں بہتری لا رہا ہوں ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں آنے کے لیے پر عزم ہوں ،کبھی ہمت نہیں ہاری ،پورا یقین ہے کہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کم عمری سے کرکٹ میں عروج وزوال دیکھے ،انسان کو ان حالات سے خود ہی نکلنا ہوتا ہے،زندگی میں تلخیاں اور مشکل وقت آتا ہے آپ ان حالات کا کس طرح مقابلہ کرتے ہیں یہی سوچنے والی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی مجھے بتایا کہ کسی پرانی بات کے افسوس کرنے کے بجائے محنت کریں اس کا صلا ضرور ملے گا اور اپنے لائف سٹائل بھی توجہ دیں،اس بات پر عمل کر رہا ہوں۔احمد شہزاد نے کہا کہ پانچ ماہ معطلی کے وقت فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور اس دوران میں نے اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور فٹنس پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب کرکٹ اور زندگی میں بھی تبدیل انسان نظر آئیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More