دوحہ (ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر پی ایس ایل فور کے میچز دیکھنے پاکستان نہیں آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کے صدر نے نجی مصروفیت کی وجہ سے پاکستان آنے سے معزرت کا اظہار کیا ہے تاہم آئی سی سی چیئرمین ڈیوڈ رچرڈسن سمیت دیگر غیرملکی شخصیات پی سی بی کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل ہوگا۔
قبل ازیں انہوں نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا،این ایل سی کے کرنل صہیب اور نیشنل سٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے ان کو تفصیلی بریفننگ دی، بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مقابلوں کے دوران سپورٹس صحافیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔