Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سام سنگ نے ’فولڈ ایبل‘ فون متعارف کرواتے ہی کن دو نئے سمارٹ فونز پر کام شروع کر دیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ایپل کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

لاہور : ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے چند ہفتے قبل ہی دنیا کا سب سے پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون ’گلیکسی فولڈ‘ متعارف کروایا ہے جسے اپریل میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا مگر کمپنی نے اس سے پہلے ہی مزید 2 ’فولڈ ایبل‘ سمارٹ فونز پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ اس شعبے میں دیگر کمپنیوں پر سبقت لے جا سکے۔

سام سنگ کا ’گلیکسی فولڈ‘ ایک کتاب کی طرح کھلتا اور بند ہوتا ہے مگر غیر ملکی خبر رساں ادارے ”بلوم برگ“ کے مطابق سام سنگ جن دو نئے سمارٹ فونز پر کام کر رہی ہے ان میں سے ایک ہواوے کے ’میٹ ایکس‘ کی طرح یعنی باہر کی جانب فولڈ ہو گا۔ اگرچہ فولڈ ایبل فونز کی ڈیمانڈ اور پسندیدگی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے مگر سام سنگ اس طرح کے مزید فونز متعارف کروا کر اس شعبے میں ایپل سمیت دیگر کمپنیوں پر سبقت کو لمبے عرصے کیلئے برقرا رکھنا چاہتی ہے۔

جنوری میں ریلیز ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق چینی کمپنی ’شیاﺅمی‘ بھی ڈوئل فولڈنگ فون پر کام کر رہی ہے تاہم ایپل کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی بھی فون بنانے سے متعلق اعلان نہیں کیا گیا۔ سمارٹ فون انڈسٹری کے ایک ماہر بریان ما کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل فونز کیلئے کون سا ڈیزائن بہتر ہے، اس بارے ابھی کوئی نہیں جانتا اور ان میں سے کئی ڈیزائن کامیاب بھی نہیں ہوں گے، لیکن انڈسٹری کیساتھ جڑے افراد ان نئے فونز کی بدولت بہت کچھ سیکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More