Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سائنس میں بڑی پیش رفت،انسان بردار خلائی مشن کی خلامیں روانگی کی راہ ہموار ہوگئی

یویارک: خلائی سائنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،سپیس ایکس کا نیا ڈریگن کیپسول کامیاب طریقے سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اتر گیاجس کے بعد انسان بردار خلائی مشن کی خلامیں روانگی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

جرمنی نیوز کے ایجنسی کے مطابق سپیس ایکس کا نیا ڈریگن کیپسول اتوار کے دن کامیاب طریقے سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اتر گیا ہے۔ اس مشن کو براہ راست ٹیلی وژن پر نشر بھی کیا گیا جس کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ یہ ایک تجرباتی مشن تھا تاہم اس کی کامیابی کے نتیجے میں رواں سال کے اختتام تک انسان بردار خلائی مشن روانہ کیا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ ڈریگن کیپسول کے کامیابی سے خلائی سٹیشن پر اترنے کے اس منصوبے کی کامیابی خلائی سائنس کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More