Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں کام کرنے سے متعلق نیلم منیر کا کیا کہنا ہے؟

پاکستان کی معروف ماڈل اور ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے بھارت میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ وہ کبھی بھی بھارت کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ بھارت جا کر کام کرنے کی نہ انہیں پہلے خواہش تھی اور نہ ہی آئندہ کبھی ہو گی۔

نیلم منیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئی ہیں ، وہ ہمیشہ یہیں رہنا چاہتی ہیں اور انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیشہ بھرپور محبت ملی ہےشاید یہی وجہ ہے کہ کبھی بھارت جانے کی خواہش نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر ،صبا قمرا ور سجل علی سمیت کئی پاکستانی فنکار بھارت میں کام کر چکے ہیں۔

تاہم گزشتہ کافی عرصے سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پربھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More