Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”ہماری فوج کی ایسی ٹریننگ ہوئی ہے کہ ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو واضح پیغام پہنچا دیا

تھر پارکر.. وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ واپس کیا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ، کوئی یہ سوچ رہاہے کہ ہمیں غلام بنالے گا تو سن لے کہ میں اور میری قوم آخری گیند تک اپنی آزادی کیلئے لڑے گی ، ہماری فوج کی ایسی ٹریننگ ہوئی ہے کہ وہ پوری طرح سے تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی یہ سوچ رہاہے کہ ہمیں غلام بنالے گا تو سن لے کہ میں اور میری قوم آخری گیند تک اپنی آزادی کیلئے لڑے گی ، ہماری فوج کی ایسی ٹریننگ ہوئی ہے کہ وہ پوری طرح سے تیار ہے، ہماری فوج اور عوام دونوں تیار ہیں اور اگر کوئی بھی یہ سمجھتا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے پاکستانیوں کا خون بہائیں گے اور اگر آپ نے کچھ بھی کیا تو یہاں سے جوابی کارروائی ہو گی ، آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں ، ہم نے بھارت کا پائلٹ واپس کیا ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے بھارت میں پاکستان کیخلاف نفرت کو ہوا دی ، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ اپنے دفاع سے غافل نہیں ، مودی نفرت کو ہوا دے کر ووٹ بٹورنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی زمین ملک سے باہر کسی قسم کی دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتی ، یہ نیا دور آ رہاہے اور نیا پاکستان بن رہاہے ، ہم نے باہر سے سرمایہ کاری لانی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور خوشحالی آئے اور نیا پاکستان امن اور مستحکم پاکستان ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More