Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 26 ہزار مقدمات نمٹائے لیکن اس کے باوجو دبھی لوگ ۔۔“ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس

اسلام آباد.. چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سال 26 ہزار مقدمات نمٹائے ہیں ، اس کے باوجود بھی لوگ عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں ۔امریکی سپریم کورٹ میں صرف 80 سے 90 مقدمات نمٹائے جاتے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے زیر التوا مقدمات سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ جتنی محنت کر رہی ہے حالات جلد بہتر ہوں گے ، ہم دن رات محنت کر رہے ہیں ، ایک سال میں 31 لاکھ مقدمات نمٹائے گئے،اس وقت 19 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں،ملک بھرکی عدالتوں میں صرف 3 ہزارججزہیں،25 فیصد ججزکی آسامیاں اب بھی خالی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More