Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت نے مریم نواز کا جیل میں میڈیکل یونٹ کی فراہمی کا مطالبہ مان لیا، اعلان کردیا

لاہور..  صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھ کرمریم نواز کے مطالبے پر میڈیکل یونٹ کوٹ لکھپت جیل پہنچانے کا اعلان کردیااور اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے بتایاکہ نوازشریف سے ملاقا ت کرکے آیاہوں، انہیں ہرممکن علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ، فوری میڈیکل یونٹ کی ضرورت نہیں لیکن ایمرجنسی اقدامات کررہے ہیں۔

یادرہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ شام مطالبہ کیاتھا کہ نوازشریف کولاحق مرض کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت وقت ایسے میں میڈیکل یونٹ فراہم کرے ، تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہنے والے کا کم ازکم اتنا حق تو ہے ۔ اب اس پرصوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میڈیکل یونٹ بھجوانے کا فیصلہ ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں نمٹنے کی تمام سہولیات سے لیس ہوگا، ایمرجنسی ایمبولینس آج ہی کسی وقت پر پہنچائی جائے گی ۔

ترجمان وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ نوازشریف کے علاج کی بجائے سیاست ہورہی ہے ، میں نے خود انہیں ہرممکن علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ، مریم نے کہاتھاکہ میڈیکل یونٹ چاہیے ، ہم بھیج رہے ہیں، نوازشریف کی عمر اس وقت 69سال ہے اور وہ 15سال سے مریض ہیں، جیل میں جانے سے قبل بھی انہیں ویسی ہی تکلیف تھی اور آج بھی ویسی ہی ہے ، ایسے ہرمریض کی زندگی میں یہ چیزیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا تو عمومی طورپر ایسے مطالبات پورے ہوتے ہیں اور ہم بھی کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More