پلوامہ.. مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنی قابل اعتراض تصاویر جاری ہونے کے بعد خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کے روز پیش آیاپولیس ترجمان کے مطابق لڑکی نےمران میں واقع اپنے گھر میں زہریلی چیز پی لی تھی۔ پولیس نے ملزم مدثر احمد کھانڈے کو کو خودکشی کی وجہ بننے پر گرفتار کرلیا ہے۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر جاری کردی تھی جس کے بعد وہ خودکشی پر مجبور ہوئی۔