Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عثمان خواجہ کی فوجی ٹوپیاں پہنے بھارتی ٹیم کیخلاف عمدہ سنچری پر میجر جنرل آصف غفور نے کیا پیغام جاری کیا؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گ

انچی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ رانچی میں کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے مسلح افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ’فوجی ٹوپیاں‘ پہنیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا مگر بھارتی ناصرف یہ میچ ہار گئے بلکہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے انہیں خوب ’مزہ‘ چکھایا۔

عثمان خواجہ بطور اوپنر میدان میں آئے تو بھارتی کھلاڑیوں کے سروں پر فوجی ٹوپیاں دیکھ کر شائد غصے میں آ گئے بلکہ یوں کہیں کہ ’حسن صدیقی‘ بن کر ائیر سٹرائیک کر دیا تو کچھ غلط نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا ڈالے۔

بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہنے جانے پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے تھے لیکن آسٹریلیا کی بہترین بلے بازی کے باعث یہ تنقید ”ٹرولنگ“ میں بدل گئی اور میچ کے نتیجے کے بعد اس کی ’شدت‘ میں مزید اضافہ ہو گیا مگر پاکستانی اس وقت حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہو گئے جب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی عثمان خواجہ کو عمدہ بیٹنگ پر مبارکباد پیش کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان خواجہ کی بیٹنگ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ”بہت اچھا کھیلے عثمان خواجہ۔۔۔“

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ پیغام سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں نے بھی اسے خوب سراہا اور پھر دل کھول کر میچ، عثمان خواجہ کی عمدہ بیٹنگ اور بھارتی کھلاڑیوں کے بارے میں گفتگو کرتے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More