کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ آج سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سجے گا جس کیلئے تمام ٹیمیں اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پاکستان پہنچ چکی ہیں مگر لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوشاٹے پاکستان نہیں آ سکے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ریان ٹین ڈوشاٹے پشاور زلمی کے خلاف ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آ سکے اور اس وجہ سے فرنچائز نے انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین رکی ویسلز کی خدمات حاصل کر لیں اور وہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔