وزیراعظم عمران خان وزیراعلی ہائوس لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور صوبے کے امور پربریفنگ بھی دی۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔
عمران خان لاہور میں دیگر کئی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم کومحکمہ انڈسٹریز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیرصنعت اسلم اقبال کاروباری سرگرمیوں کے لئے سہولتوں کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو پناہ گاہ منصوبے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔