Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرنسی سمگلنگ کیس ،ماڈل ایان علی اشتہاری قرار،اثاثہ جات ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی  :کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہو گیا۔

عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہارملزمہ کے گھرپرلگایایانہیں،ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے کہا کہ ایان علی نے جوپتہ دیاوہ کراچی کی نجی سوسائٹی کاہے،

کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہوں کوشہادتیں قلمبندکرنے کیلئے 16 مارچ کوبلایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More