Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسافروں کےقیمتی سامان کی چوری کامعمہ حل نہ ہو سکا

قومی ایئر لائن پی آئی اےکے مسافروں کے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری کامعمہ حل نہ ہو سکا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران قومی ایئر لائن کے مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سامان غائب ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2012سے2016 کے دوران قومی ایئر لائن کےمسافروں کا 2کروڑسے زائد کا سامان غائب ہوا.

گمشدہ سامان کی مد میں مسافروں کو 2کروڑ 19لاکھ 74ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملتان اور بہاولپورایئر پورٹس پر 2012 سے 2013 کے دوران 39لاکھ 75ہزار کی مالیت کا سامان غائب ہوچکا ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر2014 سے 2015 کے دوران 24لاکھ 23ہزار کا سامان غائب ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا، انتظامیہ کو 2017میں اس معاملے سے آگاہ کیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More