Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ ،ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی.. انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت  1298 ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر68ہزار900روپے جبکہ 10گرام سونا129روپے مہنگا ہو کر59ہزار71روپے کاہو گیا ۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیرہ تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت250روپے اور 10گرا م سونے کی قیمت 215روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More