Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیروبی – ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 149 مسافر سوار تھے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

نیروبی — ایتھوپیا کا مسافر طیارہ  بوئنگ 737 میکس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 149 مسافر سوار تھے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کی ایئر لائن کا بوئنگ طیارہ آج کینیا کے دارلحکومت نیروبی جار ہا تھا کہ پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر سوار تھے اور 8 رکنی جہاز کا عملہ بھی موجود تھا ۔

یہ واقع آج صبح پونے نو بجے پیش آیا تاہم ابھی تک طیارہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔مقامی انتظامیہ کا کہناہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

ڈیلی میل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیار چند مہینے قبل ہی ایئر لائن نے حاصل کیا تھا اور یہ بالکل نیا ایڈیشن تھا ۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More