Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کو بھی آئی ایس پی آر کی ضرورت پڑ گئی، ایسی خبر آگئی کہ آپ کا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

نئی دلی: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں کا توڑ کرنے کیلئے انڈین وزارت دفاع نے پاکستان کے آئی ایس پی آر طرز کا ادارہ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہر موقع پر بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا اور ہر کارروائی کے ثبوت فوراً سے پہلے دنیا کے سامنے پیش کیے ۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا خود ساختہ طور پر اپنی فوج کا ترجمان بنا رہا اور لوگوں کو جھوٹی خبریں سناتا رہا، 26 اور 27 فروری کی کارروائیوں کے 2 دن بعد بھارت کی تینوں مسلح افواج کے نمائندے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے آئے لیکن وہ میڈیا کے سوالوں کا جواب نہ دے پائے اور کوئی ثبوت پیش کرنے میں بھی ناکام رہے۔

حالیہ کشیدگی کے دوران جگ ہنسائی کے بعد بھارتی وزارت دفاع نے آئی ایس پی آر طرز کا ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ انفارمیشن وار فیئر برانچ نامی اس نئے ادارے کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل رینک کا فوجی افسر کرے گا جو ڈپٹی آرمی چیف سٹریٹجی کے ماتحت کام کرے گا۔ اس ادارے کیلئے بھارتی فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ بھی تخلیق کیا جائے گا۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئے ادارے کا مقصد جنگی حالات میں جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا اور بروقت اپنی کارروائیوں سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More