Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویسٹ انڈیز کیلئے ’چیمپیئن‘ گانے والے ڈی جے براوو نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کیلئے بھی شاندار گانا ریلیز کردیا

کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کیلئے ’چیمپیئن‘ گانے والے ڈی جے براوو نے اپنی پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹرز کیلئے بھی شاندار گانا ریلیز کردیا ہے۔

ڈی جے براوو نے اپنا نیا گانا پلے آف مرحلہ شروع ہونے سے پہلے جاری کیا ہے۔ ’ کوئٹہ! وی دِی گلیڈی ایٹرز‘ گانے کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی جے براوو 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بھی گانا ریلیز کرچکے ہیں۔ ان کے گانے ’ چیمپیئن‘ کو یوٹیوب پر اب تک 7 کروڑ 39 لاکھ سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More