Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”حافظ سعید جمعہ کا خطبہ نہیں پڑھ سکتے“، تجزیہ کار ایاز امیر نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد.. تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لیکر دنیا کے سامنے خود کو مجرم ثابت کیا جارہاہے، کیا یہ اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے کہ حافظ سعید جمعہ کا خطبہ نہیں پڑھ سکتے؟ ان کے ریلیف کے کام کوتو اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہواہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ ایک جانب سے کہا جارہاہے کہ پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے بھی ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے کہ حافظ سعید جمعہ کا خطبہ نہیں پڑھ سکتے ؟ان کے ریلیف کے کام کوتو اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان تو یہی کہے گا کہ یہ سارے کے سارے دہشت گرد لیکن ابھی ہم اس سے مطمئن نہیں ہیں ، ابھی پاکستان کو کچھ اور بھی کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لیکر دنیا کے سامنے خود کو مجرم ثابت کیا جارہاہے ، فلاحی تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کرکے ، ان کے سکولوں اورڈسپنسریوں پر پابندیا ں لگا دی گئی ہیں ، کیا وہ دہشت گردی کی نرسریاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے اقوام متحدہ میں داعش اور حافظ سعید ایک ہی پلڑے میں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More