Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کا کرایہ بڑھادیا

واشنگٹن.. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ممالک میں قائم امریکی فوج کے اڈوں کے اخراجات کا بڑا حصہ میزبان ممالک کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد قطر، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی جیسے ممالک کو امریکی فوج کے اخراجات کا بڑا حصہ ادا کرنا پڑے گا۔

امریکہ نے مختلف ممالک میں اپنے فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں جو نہ صرف ان ممالک کا دفاع کرتے ہیں بلکہ مختلف خطوں میں امریکہ کی اجارہ داری قائم کرنے کے بھی کام آتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ پہلے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیںکررہے ، ماضی میں ان اڈوں کا امریکہ کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔

امریکی حکومت نے فوجی اخراجات کے حوالے سے میزبان ممالک کو اطلاع کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی اخراجات کا 50 فیصد ادا کریں۔ اس کے علاوہ جتنی ادائیگی یہ ممالک اب کر رہے ہیں بعض مخصوص حالات میں ان ممالک کو 5 سے 6 گنا تک قیمت بھی ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار ہے اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن جنوبی کورین حکومت کو فوجی اخراجات میں 50 فیصد اضافے کی سمری پہلے ہی بھجواچکے ہیں۔ علاوہ ازیں قطر میں بھی امریکی فوج کے 2 اڈے قائم ہیں جو دارالحکومت دوحہ سے 20 اور 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More