Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پا ک بھارت کشیدگی میں کمی کیسے آئی ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد — ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی وجہ ہمارا خود کھڑے ہوجاناہے ، جب ہم کھڑے ہوگئے تو پھر دوست بھی آگئے لیکن بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم سب اکھٹے ہوگئے اور جب ہم اکھٹے ہوئے اورکھڑے ہیں تو سار ی دنیا ہماری مدد کررہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حالات ابھی نارمل نہیں ہوئے ،حالات کے نارمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا ، البتہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی واضح ہے کہ ہم کو اپنے دفاع کیلئے خود کھڑے ہونا پڑتا ہے ، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس بحران میں ساری قوم اور ادارے اکھٹے ہوگئے ، دوست ممالک ساتھ تو چلتے ہیں لیکن لڑائی آپ نے خود لڑنی ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی وجہ ہمارا خود کھڑے ہوجاناہے ، جب ہم کھڑے ہوگئے تو پھر دوست بھی آگئے لیکن بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم سب اکھٹے ہوگئے اور جب ہم اکھٹے ہیں اورکھڑے ہیں تو سار ی دنیا ہماری مدد کررہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایشو یہ ہے کہ اگر ساری قوم متحد ہے تو دنیا آپ کی بات بھی سنے گی ، اس وقت جو سفارتکاری ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے ، اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی فرق نہیں آیا ، اگر بھارت کوجواب نہ دیا جاتا اور قوم اکٹھی نہ ہوتی تو کوئی بھی ہمارے ساتھ نہ کھڑا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی عہدیداروں کے تمام دورے شیڈول پر ہیں اورمارچ میں مزید چیزیں بھی سامنے آجائیں گی ۔اس وقت دنیا میں جو مسئلہ کشمیر ابھر کر سامنے آیا ہے ، اس پر ہندوستان کوبہت گبھراہٹ ہے، دنیا پاکستان کا بیانیہ تسلیم کررہے ہی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More