Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل ملاقات جاری

لاہور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست دی گئی تھی جو منظور کر لی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،قمرزمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومرو اور حسن مرتضی بھی چیئرمین بلاول بھٹو کیساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات جاری ہے۔بلاول بھٹو قائد ن لیگ کی عیادت کرینگے ،ملاقات میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More