Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نااہلی کیس،جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کر لی

لاہورلاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی ،ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے درخواستوں کی سماعت پر معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران خان آرٹیکل 63،62 پرپورا نہیں اترتے،استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم کونااہل قراردے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار حلقے کاووٹرنہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ درخواست کسی بھی سٹیج پرفائل ہوسکتی ہے۔اگردرخواست گزار ووٹر نہیں ہے تو کیوں فائل نہیں کر سکتا۔ جسٹس شاہدوحید نے درخواستوں پرسماعت سے معذرت کرلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More