Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت پنجاب کا صوبے میں 5 نئے ہسپتال بنانے کا فیصل

اہور  پنجاب حکومت نے صوبے میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئے ہسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، ان ہسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے ہسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تا کہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More