کراچی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت فخرزمان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسیلا گونارتنے، حارث سہیل، سعد علی، سہیل اختر، ڈیوڈ ویز، حسن خان، رکی ویسلز، شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لامی چانے اور حارث رﺅف شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، عمر صدیق، جونسن چارلز، شان مسعود، ڈینیل کرسچن، شاہد آفریدی، کرس گرین، محمد الیاس، محمد عباس اور جنید خان شامل ہیں۔