Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرین ہولینڈ نے پاکستانی لباس پہن کر نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ چلا دیں

کراچی..  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جس کے ابتدائی دو میچوں میں ہی انتہائی سنسنی خیز مقابلوں نے پاکستانیوں کے جوش و جذبے کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

پی ایس ایل فور کے میچ کھیلنے کیلئے تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان تو آئے ہی ہیں مگر سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل کی میزبان ایرین ہولینڈ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جنہوں نے اس وقت نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ ہی چلا دی جب وہ پاکستان کا روائتی لباس شلوار قمیص پہن کر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گھومتی نظر آئیں۔

ایرین ہولینڈ کو اس سے قبل مغربی لباس میں ہی دیکھا گیا تھا مگر وہ مشرقی لباس میں اور بھی خوبصورت نظر آئیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ مشرقی لباس میں ملبوس ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More