Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جھوٹی گواہی سے ملزم بری ہوجاتے ہیں اور سوال عدالت پر اٹھتے ہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی کی وجہ سے ملزم بری ہوجاتے ہیں اور سوال عدالت پر اٹھتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران جھوٹی گواہی سے متعلق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں بھی وہی مسئلہ آرہا ہے جو دوسرے کیسز میں آتا ہے، گواہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر بھی جھوٹی گواہی دیتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جھوٹی گواہی کی وجہ سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ عدالت نے ملزم کو بری کردیا، سوال اٹھتے ہیں کہ ملزم کو عدالت نے بری کیوں کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ شواہد اور گواہ ہی جھوٹے ہوں تو سزا کیسے ہوسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More