Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب تک پہنچ گیا

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیم فنڈز کا عطیہ 10 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈیم فنڈز کیلئے جمع کی جانے والی رقم 10 ارب روپے تک پہنچنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کیلئے ڈیم فنڈ مہم کا آغاز کیا تھا جس کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا تھا اور اندرون و بیرون ملک سے پاکستانیوں نے دل کھول کر اس مہم میں حصہ لیا بعدازاں اس کو سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ کا نام دیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اس ڈیم فنڈ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی جس میں ابتک 10ارب سے زائد رقم جمع ہو  چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More