Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی مانسہرہ میں اہم کارروائی، دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی.. سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ مانسہرہ میں اہم کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کو ان کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی نے اینٹی کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔مانسہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو اہم دہشتگردوں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد ہزارہ میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More