Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری سندھ اسمبلی پہنچ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری سندھ اسمبلی سپیکر آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔بلاول بھٹو اسمبلی کے وی آئی پی گیٹ سے داخل ہوئے، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی پالیمانی پارٹی کے اجلاس سے بھی خطاب بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو کی سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر اسمبلی عمارت کے اطراف میں غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر سندھ اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے 2 روز تک اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More