Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عثمان خواجہ کا بھارتی ٹیم کیخلاف تاریخی ’ائیرسٹرائیک‘، آج میچ میں کیا کارنامہ سرانجام دیدیا، جان کر آپ دل کھول کر داد دیں گے

 

اکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف تاریخی ’ائیر سٹرائیک‘ جاری ہے جنہوں نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھی بھارت کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور بھارت کیخلاف کسی بھی ون ڈے سیریز میں چار یا اس سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا۔

عثمان خواجہ اس سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے پہلے ون ڈے میں 50، دوسرے ون ڈے میں 38 رنز بنائے اور تیسرے میچ میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترے تو انہوں نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ چوتھے ون ڈے میں 91 رنز بنائے اور اب پانچویں ون ڈے میں بھی سنچری بنا ڈالی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More