Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنوں میں رکن اسمبلی ملک شاہ کے حجرے میں دھماکا، 3 افراد زخمی

 

بنوں:

نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں بارودی مواد پھٹنے سے  دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More