Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وہ ایک پھل جو آپ کی شوگر بڑھنے سے روکتا ہے

 

لندن.. شوگر ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا شخص زندگی بھر کے لیے انسولین کے انجکشنز کا محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جو آپ کی شوگر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ پھل رس بھری (Raspberry)ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”رس بھری میں اینتھوسیانینز (Anthocyanins)نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو انسولین کی مزاحمت اور حساسیت کو بڑھا سکتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 160ملی گرام رس بھری کھانے سے بلڈشوگر لیول میں 8.5فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے نتائج ویب سائٹ Diabetes.co.ukپر شائع کیے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رس بھری کے علاوہ اس نوع کے دیگر پھل، چیری، بلیو بیری، سٹرابری اور بلیک بیری وغیرہ بھی بلڈشوگرلیول کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں تاہم دوسری قسم کی شوگر کے مریضوں کے لیے رس بھری ہی سب سے بہترین ہے۔ یہ پھل شوگر کی وجہ سے لگنے والی پیاس، نیند کے مسائل، جلد کے امراض اور غیرمستحکم بھوک سے بھی نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More