اسلام آباد.. منشیات سمگلنگ میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا اہلسکو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکو کا کہناتھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے التجا کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلوایا جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ میری عمران خان سے گزارش ہے کہ میرے کیس کی طرف توجہ دی ہے ۔ غیر ملکی ماڈل نے کہا کہ میں نے کوٹ لکھپت جیل میں بلاول بھٹو اور نوازشریف کو ملاقات کرتے ہوئے دیکھا تھا ۔