Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ، اپوزیشن سے رابطے کی ذمہ داری وزیر خارجہ کو سونپ دی گئی

 

اسلام آباد..  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے اپوزیشن سے رابطے کی ذمہ داری وزیر خارجہ کو سونپی گئی ہے، پاکستانی صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی اجازت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اس وقت مثالی ہیں،خوش قسمتی سے تمام ادارے ایک پیج پرہیں، فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے،وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو اپوزیشن سے رابطوں کی ذمہ داری دی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جون تک ایف اے ٹی ایف کی 70 فیصد شرائط پوری کردی جائیں گی، نیشنل ایکشن پلان پر مرحلہ وار عملدر آمد جاری ہے،فاٹاانضمام نیشنل ایکشن پلان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا، توقع ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔

افغان امن عمل کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت بننے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا بھارتی انتخابات کی کوریج کرنا چاہتا ہے،الیکشن کی کوریج کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا وزیر اعظم کل نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کریں گے ،پہلے مرحلے میں 5 ممالک کو ای ویزہ پالیسی متعارف کر وا رہے ہیں۔ 170 ممالک کو ای ویزہ اور 90 ممالک کوبزنس ویزہ کی سہولت ملے جبکہ 55 ممالک کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More