اسلام آباد – نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔