مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے شریف خاندان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تاہم نوازشریف نے ایک بار پھر کسی بھی اسپتال جانے سے انکارکردیا۔ ملاقات میں نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اہل خانہ نے نوازشریف کے دن بدن کم ہوتے وزن پر تشویش کااظہار کیا۔
شہبازشریف نے بڑے بھائی کو کہا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے علاج کروائیں، تاہم نوازشریف نے کہاکہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا ہے۔ اپنے والد سے ملاقات پر بیٹی مریم نوازجذباتی ہوگئیں جس پر نوازشریف کاکہناتھاکہ حوصلہ رکھو اور مضبوط بنو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔