کراچی.. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نریندر مودی کے راستے پر چل نکلی ہے ، تحریک انصاف نے کالعدم جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑے اور ہم کالعدم جماعتوں کے خلاف بات کریں تو ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔بینظیر پارک کلفٹن میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر انہوںنے کہا کہ بھارت میں جب اپوزیشن ملکی مفاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے مودی سے جواب طلب کرے تو بھارتی وزیراعظم انہیں ملک دشمن قرار دیتا ہے۔ ایسے ہی ہم پاکستان میں کالعدم جماعتوں سے متعلق حکومت سے جواب مانگتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔
شادی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پریس کانفرنس میں یہی ایک سوال کیا جاتا ہے اور پھر سارا میڈیا باقی پریس کانفرنس چھوڑ کر صرف شادی کی بات پر تبصرے کرتا ہے