Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، ٹرمپ

تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی، امریکی وزیر خزانہ کی کانگریس کی کمیٹی کو بریفنگ

واشنگٹن.. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے کے خاتمے کے لیے ایک مناسب سمجھوتا طے پانے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے۔اٴْدھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ ان مذاکرات میں امریکا جو چاہتا ہے، وہ حاصل کر لیا جائے گا۔ اٴْدھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے باوجود امریکی و چینی مندوبین مذاکرات میں کئی متنازعہ معاملات کا مناسب حل تلاش کرنے میں بظاہر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس باعث کسی سمجھوتے کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More