نئی دہلی.. نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس حملے کے بعد دنیا بھر سے مذمتی پیغامات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنا پیغام جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”وحشت انگیز اور دردناک۔ میر ی دلی ہمدردیاں کرائسٹ چرچ میں ہونے والی بزدلانہ کارروائی کے متاثرین کیساتھ ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی بھی فکر ہے، اپنا خیال رکھیں۔“