Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے شائقین نے انتہائی افسوسناک کام کر دیا، ویڈیو نے پاکستانیوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا

کراچی..  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سج چکا ہے جس میں آج ٹورنامنٹ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے میچوں کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی خوب تزئین و آرائش کی گئی اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے مگر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کچھ نوجوانوں نے ایک دوسرے پر خالی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ’مکھیوں‘ کی طرح ادھر ادھر بوتلیں اڑتی نظر آنے لگیں۔

وہاں موجود دیگر افراد نے اس سارے منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پ لوڈ کر دی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے خوب غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ سب کچھ کر کے دنیا کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے اور جس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے، اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More