لاہور.. مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کے خاندان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے ۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جھوٹی داستانیں سنانے والے ہمارے دشمن ناکام رہیں گے، ان کے خاندان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے بغیر ثبوت الزامات لگا رہے ہیں، ’ہمارے خاندان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے ‘۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے حکومت سازی کے معاہدے کے مطابق وفاق میں ان کی جماعت کو 2 وزارتیں ملنی تھیں ، وفاق میں مونس الہٰی سب سے بڑے اور تجربہ کار ہیں، سازشیں کرنے والوں میں سے بعض وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔