کرائسٹ چرچ – نیوزی لینڈ کی دومساجد میں فائرنگ سے کم از کم 30 افراد شہید اور40سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ کرائسٹ چرچ کی تمام شاہراہیں آمدو رفت کے لیے بند اور ملک بھر میں سکول اور گرجا گھر وغیرہ بھی بند کردیئے گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں30 نمازی شہید ہوگئے اور40سے زیادہ زخمی ہو گئے جس کے بعد ملک کی تمام مساجد بھی بند کردی گئیں اور مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں آنے سے روکدیا گیا۔