Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب سے تنگ آ کر پاک فوج کے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر نے خود کشی کر لی

اسلام آباد – پاک فوج سے ریٹائر ڈ بریگیڈیئر اور دفاعی تجزیہ کار اسد منیر نے خود کشی کر لی ہے اور ان کے خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسد منیر نیب کی جانب سے جاری تحقیقات پر بہت زیادہ پریشان تھے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کی رہائشگاہ سے پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ اسد منیر کیخلاف نیب نے تحقیقات کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے اسد منیر بہت پریشان تھے ، نیب کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسد منیر نے ایف الیون میں اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پلاٹ بحال کروایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسد منیر نے خود کشی سے قبل ایک تحریر بھی لکھی جو کہ گزشتہ رات 12بجے کے بعد لکھی گئی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر نیب کے اپنے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی میڈیا رپورٹ پر کافی پریشان تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’’یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟‘‘ جس کے بعد وہ سونے چلے گئے تھے اور صبح ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More